Posts

Showing posts from September, 2020

ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

Image
 ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اوکاڑہ میں خاتون کو ڈکیتی کے دوران اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ۔30 ستمبر 2020ء) ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والا ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا  پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت اکرم عرف اووڈ کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او اوکاڑہ کا کہنا ہے کہ ڈکییتی کی واردات میں شامل 7 میں سے 4 ڈاکوؤں نے نورین فاطمہ نامی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔جس کے بعد واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے شوہر خالد کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب نے نوٹس بھی لیا تھا۔ واقعے میں ملوث 6 ڈاکوؤں کی گرفتاری ابھی مطلوب ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب موٹروے زیادتی کیس کا ملزم تاحال فرار  دوسری جانب موٹروے زیادتی کیس کا ملز

تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران مارشل لاء نافذ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی

Image
 اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ ظہیرالاسلام نے پیغام بھیجا کہ استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں: سابق وزیراعظم نواز شریف ۔ 30 ستمبر2020ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران مارشل لاء نافذ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی، اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ ظہیرالاسلام نے پیغام بھیجا کہ استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی جانب سے بدھ کے روز اپنی جماعت کے اہم اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ نواز شریف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ,2014  کے دھرنوں کے دوران انہیں دھمکی دی گئی تھی کہ مارشل لاء نافذ کر دیا جائے گا۔ نواز شریف کا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران آئی ایس آئی کے سربراہ نے پیغام بھیجا تھا کہ آپ استعفیٰ دے دیں ورنہ مارشل لاء لگ جائے گا۔ ظہیرالاسلام نے کہا کہ استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں۔ مجھے آدھی رات کو ظہیرالاسلام کا یہ پیغام ملا اور ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ اگر آپ استعفیٰ نہیں دیں گے تو نتائج بھگتنا پڑیں گے   مارشل لاء بھی لگ جائے گا۔ نواز

ملک میں کورونا کیسز پھر سے بڑھنے لگے، چند ہی روز میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں ہزاروں کا اضافہ ہوگیا

Image
 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے ,747 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کل تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار ہوگئی، ایکٹیو کیسز چند روز میں اضافے سے 8903 ہوگئے ۔ 30 ستمبر2020ء) ملک میں کورونا کیسز پھر سے بڑھنے لگے  چند ہی روز میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں ہزاروں کا اضافہ ہوگیا  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے 747 نئے کیسز رپورٹ ہوئے  کل تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار، ایکٹیو کیسز 8903 ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دئیے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 747 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے،پاکستان میں ایکٹیو کیسز 8903 ہو گئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 296881 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 312263 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6479 ہو گئی،سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 136795

جنوبی وزیرستان سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا

Image
 فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ آئی ایس پی آر ۔ 28 ستمبر2020ء) جنوبی وزیرستان سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا، جس میں پاک فوج کے کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے علاقہ  گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن  شروع کردیا ہے۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی میں نائٹ پٹرولنگ کی۔ اس دوران سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کوہاٹ کے 25سالہ کیپٹن نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔سکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے

اگراستعفے دیے تو عمران خان کو ضمنی الیکشن کروانے کی مہلت نہیں ملے گی، مریم نواز

Image
 شہبازشریف یا مریم نواز کو گرفتار کریں، تحریک نہیں رکے گی، عمران خان کو خوف ہے کہ شہبازشریف ان کے متبادل ہیں ، ن لیگ گلگت بلتستان میں خالی میدان نہیں چھوڑے گی۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس ۔28 ستمبر2020ء) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ استعفے دیے تو عمران خان کو ضمنی الیکشن کروانے کی مہلت نہیں ملے گی،شہبازشریف یا مریم نواز کو گرفتار کریں، تحریک نہیں رکے گی،عمران خان کو خوف ہے کہ شہبازشریف ان کے متبادل ہیں ، ن لیگ گلگت بلتستان میں خالی میدان نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حضرت نے فرمایا تھا کہ کفر کی حکومت تو چل سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی، بڑا افسوسناک دن ہے، جس طرح سقوط کشمیر ہوا ہے، پہلی بار ہر گناہ کرنے کے باوجود اس حکومت نے لیڈر اپوزیشن کو دوبارہ گرفتار کیا۔ شہبازشریف کو کسی قسم کے احتساب یا الزام پر گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ ریفرنس کے درمیان گرفتار کرنا  جیسے مجھے گرفتار کیاگیا  میرے خلاف بھی ڈیڑھ سال سے ریفرنس نہیں تھا۔ مجھے نیب میں لے جاکر کہانیاں سنائی جاتی تھیں۔ ہم گھر میں کیا کھاتے ہیں؟ انہوں نے جو فیصلے لکھے ت

عبوری ضمانت خارج، شہباز شریف کو گرفتار کر لیا گیا

Image
 عبوری ضمانت خارج، شہباز شریف کو گرفتار کر لیا گیا  لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ۔ 28 ستمبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔تفصیلات کے مطابق آج لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ شہباز شریف نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم اور مسٹر جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔ مسلم لیگ (ن) لاہور کی تنظیم نے اراکین اسمبلی، رہنمائوں اور کارکنوں کو پارٹی صدر محمد شہباز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچنے کی ہدایت کر رکھی تھی ۔عدالت میں درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے دلائل سننے کے بعد شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے جس کے بعد نیب کی ٹیم نے شہباز شریف کو گرفتار کر لیا۔ ی ہے) شہباز شریف کو احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا۔شہباز شریف کو جسمانی ریمانڈ کے لی

مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا،اب مزید تماشہ نہیں بننے دیں گے، نوازشریف

Image
 احتساب کی حقیقت یہ ہے کہ تین بارمنتخب وزیر اعظم کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، سزائیں دلوائیں گئیں اور اشتہاری قرار دیا گیا۔ قائد ن لیگ اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا ٹویٹ ۔ 26 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا،اب مزید تماشہ نہیں بننے دیں گے، احتساب کی حقیقت یہ ہے کہ  تین بارمنتخب وزیر اعظم کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، سزائیں دلوائیں گئیں اور اشتہاری قرار دیا گیا۔ مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم نوازشریف نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ویڈیو جاری کی، جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ میں بار اور اپنی ماں کو گواہ کرکے یہ بات کر رہا ہوں مکہ آج کے اس دور میں ایجنسیاں پوری طرح عدالتی کاروائی کو بدلنے میں ملوث ہیں۔ مرضی کے بنچ بنائے جاتے ہیں اور کیسز کی مارکنگ کی جاتی ہے۔ میرے چیف جسٹس کو کہا گیا کہ ہم نے نوازشریف اور اس کی بیٹی کو باہر نہیں آنے دینا، شوکت صدیقی کو بنچ میں مت شامل کریں۔   )  سابق وزیر اعظم نے اس ویڈیو کو ٹویٹر پر شیئر کیا اور کہا کہ یہ ہے حقیقت اس احتساب کی جس کے ذریعے آپ کے تین با

ظلم کی انتہا، زیادتی کا شکار 12 سالہ بچی نے بچے کو جنم دے دیا

Image
 پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کے مقدمہ درج کروانے پر ملزم کو گرفتار کر لیا ۔25 ستمبر 2020ء) پنجاب کے ضلع منڈی بہالدین میں ریپ کا شکار 12 سالہ بچی نے بچے کو جنم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق منڈی بہاءالدین کے علاقہ ملکوال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ ملکوال پولیس کو بچی کے باپ نے درخواست دی تھی کہ ملزم رضوان نے اس کی 12 سالہ بیٹی کا ریپ کیا ہے اور یہ سلسلہ ایک سال سے جاری ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق بچی کے پیٹ میں درد اٹھا تو اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ حاملہ ہے۔جب بچی سے پوچھا گیا تو اس نے انکشاف کیا کہ ملزم رضوان کا لڑکی کے گھر آنا جانا  رہتاتھا۔ اس دوران ملزم نے والدین کی غیر موجودگی میں بچی کے ساتھ زیادتی کی اور دھمکیاں دیں کہ اگر کسی کو بتایا تو آپ کے گھر والوں کو قتل کر دوں گا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔دوسری جانب   خیبرپختونخواہ   پولیس   نے چار سالہ

دویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں کیا، ڈریپ

Image
 کمپنیوں کو ادویات کی قیمتیں کچھ عرصہ نہ بڑھانے کیلئے پابند کریں گے، قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کریں گے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ کا بیان ۔ 25 ستمبر2020ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ نے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں کیا، کمپنیوں کو ادویات کی قیمتیں کچھ عرصہ نہ بڑھانے کیلئے پابند کریں گے، قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او ڈریپ نے اپنے بیان میں کہا کہ صحت سے متعلق ہمارے قوانین پرانے ہیں، قوانین کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کسی کمپنی کے پریشر میں نہیں کیا گیا۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں کیا۔ کمپنیوں کو ادویات کی قیمتیں کچھ عرصہ نہ بڑھانے کیلئے پابند کریں گے۔ ادویات کی قیمتوں میں خودساختہ اضافے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ادویات کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کریں گے۔ کینا بیس کے معاملے کو مثبت انداز سے لینا چاہیے۔ بھنگ سے بننے والی ادویات سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر دودھ، گھی، کوکنگ آئل سمیت متعدد اشیاء مہنگی کردی گئیں

Image
  کوکنگ آئل 17 روپے فی لیٹر اوربرانڈ گھی فی لیٹر 4 روپے، شیمپو20 روپے مہنگا کردیا گیا، جبکہ دودھ کا فی لیٹر پیک 5 روپے مہنگا کردیا گیا، اشیاء مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ۔24 ستمبر2020ء) یوٹیلیٹی اسٹورز پردودھ  گھی اور کوکنگ آئل سمیت متعدد اشیاء مہنگی کردی گئیں  کوکنگ آئل 17 روپے فی لیٹر اوربرانڈ گھی کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے اضافہ کردیا گیا،جبکہ دودھ کا فی لیٹر پیک 5 روپے مہنگا کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے گھی، کوکنگ آئل اور برانڈ دودھ سمیت متعدد اشیاء مہنگی کردی ہیں، اشیاء مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگی کی گئی اشیاء سے نوٹیفکیشن کا فوری اطلاق ہوگا۔کوکنگ آئل 17 روپے فی لیٹر اوربرانڈ گھی کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے اضافہ کردیا گیا۔شیمپو کی قیمت میں 9سے 20 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ دودھ ایک لیٹر 147سے 152روپے کردیا گیا ہے۔ کپڑے واش کرنے کے ڈیٹرجن  بچوں کی اشیاء   کافی چائے ، سیریلز کی قیمت میں 20 سے 38 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔  اسی طرح وفاقی حکومت کی جانب سے 94 ادویات کی  قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ جولائی میں حکوم

سماء ٹی وی کی اینکر کرن ناز ۔ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار پر پھٹ پڑی تاریخی چھترول کردی ۔👏

 

Results 12bwp

 https://bisebwp.edu.pk/ViewResultHSSC_PII.aspx

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس پر عبوری فیصلہ جاری کردی

Image
  ۔ 21 ستمبر2020ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس پر عبوری فیصلہ جاری کردیا ہے، اسکروٹنی کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ نامکمل ہے، اسکروٹنی کمیٹی نے دستاویزات اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال نہیں کی، الیکشن کمیشن نے تحقیقات کیلئے اسکروٹنی کمیٹی کو6 ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کی غیرملکی پارٹی فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کو نامکمل قرار دے دیا ہے۔ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پر الیکشن کمیشن نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ مکمل بھی نہیں ہے اور تفصیلی بھی نہیں ہے ، بلکہ نامکمل ہے۔ اسکروٹنی کمیٹی دستاویزات اور ریکارڈ ثبوتوں کی تشخیص کرنے میں بھی ناکام رہی۔ اسکروٹنی کمیٹی نے دونوں فریقین، اسٹیٹ بینک کی دستاویزات اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال نہیں کی۔ جبکہ اسکروٹنی کمیٹی کے پاس ریکارڈ کی جانچ پڑتال کیلئے متعلقہ فورم اور تمام ذرائع حاصل تھے۔ غیرملکی فنڈنگ کیس کا معاملہ واپس اسکروٹنی کمیٹی کے سپرد کیا جاتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ جانچ پڑتال کے بعد پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کی 6 ہفتوں میں

ملک میں مکمل طور پر لاقانونیت ہے ریاست کا وجود کہیں نظر نہیں آتا. عدالت کے ریمارکس

Image
  وزیر اعظم کے نوٹس میں لایا جاتا ہے تو چیزیں ٹھیک ہو جاتی ہیں‘سرکاری زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں. چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ  -انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر ۔2020ء) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ملک میں مکمل طور پر لاقانونیت ہے ایسا لگتا ہے ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں‘اسلام آباد ہائی کورٹ میں راول ڈیم کنارے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) عامر علی احمد عدالت میں پیش ہوئے. چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چیئرمین سی ڈی اے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم معاملہ سمجھنا چاہتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں اور جب بھی وزیر اعظم کے نوٹس میں لایا جاتا ہے تو چیزیں ٹھیک ہو جاتی ہیں چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ماسٹر پلانرز میں زون تھری اور فور سے متعلق کیا منصوبہ بنایا گیا تھا ؟ چیئرمین سی ڈی اے نے موقف اختیار کیا کہ زون فور کو تو ماسٹر پلان میں مکمل طور پر گرین ایریا رکھا گیا تھا  چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور دیگر ادارے ریئل اسٹیٹ کاروبار میں کیوں ملوث ہیں ؟ اسلا

پاکستان میں کورونا کیسز ایک بار پھر بڑھنے لگے

Image
  گذشتہ 24 گھنٹوں میں 665 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ 30 دنوں میں سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والے یومیہ کیسز ہیں  ۔ 16 ستمبر 2020ء) پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 665 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ 30 دنوں میں سب سے زیادہ رپورٹ کیے جانے والے کیسز ہیں۔اس سے قبل 16 اگست کو 670 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے لیکن اس کے بعد کورونا کیسز میں کمی آتی گئی لیکن اب پھر سے کورونا کیسز میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔لوگوں نے بھی کورونا قوانین اپنانا چھوڑ دئیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 4 افراد کی کورونا کے باعث موت ہوئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 29097 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 665 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔پاکستان میں مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 3089ہو گئی ہے۔اور ہلاکتوں کی تعداد 6393 تک جا پہنچی ہے۔جب ک 24 گھنٹوں میں 499 افراد نے کورونا کو شکست دی۔   منگل کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 404 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران6 مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک می

خانپور جھوٹے الزامات سے پریشان جوڑے نے تحفظ اور انصاف

 خان پور : نوبیاہتا جوڑے پر لڑکی کے رشتے داروں نے خدا کی زمین تنگ کر دی  خان پور : جھوٹے الزامات سے پریشان جوڑے نے تحفظ اور انصاف کی اپیل کر دی  خان پور : ڈیڑھ ماہ قبل اپنی مرضی سے محمد سہیل کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی ، دولہن روبینہ بی بی  خان پور : نکاح کے بعد عدالت میں زیر دفعہ 164 کے بیان بھی ہو چکے ہیں ، روبینہ بی بی  خان پور : میری سوتیلی ماں اور سوتیلے بھائی بہنوں نے ہمارا جینا محال کر دیا ہے ، روبینہ بی بی  خان پور : میرے خاوند اور اس کے رشتے داروں پر جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں ، روبینہ بی بی  خان پور : اپنی شادی سے خوش ہوں کسی نے اغوا نہیں کیا ، اغوا کا الزام جھوٹا ہے ، روبینہ بی بی  خان پور : ڈی پی او رحیم یار خان نوٹس لے کر انصاف مہیا کریں ، نوبیاہتا جوڑے کی اپیل

برٹش ایئر ویز کا لاہور کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان

Image
  14اکتوبر سے لندن سے لاہور کیلئے برطانوی کمپنی کے  جہاز ہفتے میں 4 روز اڑان بھریں گے ۔ 15 ستمبر2020ء) برٹش ایئر ویز نے اعلان کیا ہے کہ لندن سے لاہور کیلئے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی   یہ پروازیں ہفتے میں 4 روز اڑان بھریں گی ، برٹش ایئر ویز کی طرف سے لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی سے بھی اجازت طلب کرلی گئی   برٹش ایئر ویز اسلام آباد کے بعد لاہور کے لیے بھی اپنا فضائی آپریشن شروع کررہی ہے ۔ برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ لندن سے لاہور کیلئے بوئنگ 787-8 طیارے استعمال کیے جائیں گے ، پروازوں کے آغاز سے دونوں ملکوں کے عوام کے باہمی رابطوں ، بزنس اور سیاحت کو فروغ ملے گا اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں گہرائی پائی جاتی ہے۔ (جاری رکھے) اس حوالے سے موصول ہونے والی  کے مطابق برٹش ایئر ویز کی ماہرین پر مشتمل ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے جہاں انہوں نے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا ، دورے کے دوران لاہور ایئرپورٹ منیجر نے برطانوی وفد کو بریفنگ دی ۔ سی اے اے کے ڈائریکٹر سیکیور

Punjab police me job aa gai hen

Image
*پنجاب_پولیس میں جو بھرتیاں آئی ہے اس کے حوالے سے کافی لوگ سوال کر رہے ہیں اس حوالے سے مکمل معلومات* بھرتیاں دومرحلوں میں ہونگی پہلے مرحلے میں 19 اضلاع میں بھرتیاں کی جائیں گی جس کیلئے فارم 12 سے 26 اکتوبر تک جمع کیے جائیں گے دوسرے مرحلے میں باقی 17 اضلاع میں بھرتی کی جائیں گی جس کی بھرتی کی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا. پولیس میں بھرتی کا طریقہ کچھ یوں ہے. 1-اپنی اپنی متعلقہ پولیس لائن سے فارم حاصل کر کے ان کو فل کر کے اس کیساتھ اپنی تعلیمی اسناد کی کاپی ,متعلقہ ضلع کا ڈومیسائل کی کاپی ,شناختی کارڈ کی کاپی اور تصاویر کیساتھ فارم لف کر کے واپس جمع کروانا ہے. """"Measurement""" 2-کوائف جمع کروانے کے بعد اگلا مرحلہ پیمائش کا ہوتا ہے جس میں آپ کا قد اور چھاتی کی پیمائش کی جاتی ہے جس کیلئے کم از کم قد 5 فٹ 7 انچ اور چھاتی 34.5*33 انچ ہونی چاہیں . """""Physical Test""""""" 3-جو امیدوار پچھلے مرحلے میں معیار پر پورا اترتے ہیں پھر ان کا فزیکل ٹیسٹ ہوتا ہے جس میں 1میل یعنی کے 1.6 کلومیٹ

ایک کےبعدایک واقہ بہاولپور میں شادی پر آئی لڑکی سے اجتماعی زیادتی

Image
  ملزمان نے شادی کی تقریب میں آئی لڑکی کو تین لوگوں  زیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس کو بتانے کی صورت میں جان  سے مارنے کی دھمکی دی ۔ 14 ستمبر2020ء) بہاولپور میں شادی کی تقریب سے گھر جانے والی لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور 7 بی سی میں لڑکی سے 3 ملزمان نے اجتماعی زیادتی کی، متاثرہ لڑکی شادی کی تقریب سے گھر جارہی تھی۔ ذرائع کے مطابق تینوں ملزمان لڑکی کو اغوا کرکے لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی کا پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہنا تھا کہ ملزمان نے دھمکی دی تھی کہ اگر پولیس کو بتایا تو جان سے مار دیں گے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی  متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا  پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تفتیش میں مزید پیش رفت ہوگی۔ ے) پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تفتیش میں مزید پیش رفت ہو گی۔ دوسری جانب فیصل آباد میں ایک اور حوا کی بیٹی کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی ،اگرچہ اس وقت پورا ملک موٹروے زیادتی کیس پر سراپا احتجاج ہے اور مجرمان کے لیے سخ

موٹروے خاتون زیادتی کیس میں گرفتار ملزم شفقت نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کرلیا

Image
۔ 14ستمبر2020ء) موٹروے خاتون زیادتی کیس کے گرفتار ملزم شفقت نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم شفقت کو دیپالپور سے گرفتار کیا گیا، ملزم شفقت کو وقارالحسن کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پر خاتون زیادتی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے نامزد ملزم وقار الحسن کی نشاندہی پر 23سالہ ملزم شفقت کو گزشتہ رات دیپالپور سے گرفتار کیا تھا۔ شفقت کا تعلق بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد کا رہائشی ہے۔ ملزم شفقت کا ڈین این اے بھی میچ کرگیا ہے۔ پولیس تحقیقات کے دوران شفقت نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس نے وقار الحسن کی سالے عباس نے بھی گرفتاری دے دی ہے۔ عباس کے زیراستعمال وقار الحسن کی موبائل      سم چل رہی تھی ۔  گرفتار ملزم شفقت ولد اللہ دتہ نے اعتراف جرم کیا ہے کہ ملزم عابد سے مل کر خاتون سے زیادتی کی۔ ملزم شفقت نے عابد کے ساتھ مل کر 11 وارداتیں کیں۔ پولیس نے ملزم کا ڈی این اے سیمپل فرانزک کیلئے بھجوا دیا ہے۔ اسی طرح دوسرے نامزد ملزم وقارالحسن کا ڈی این اے رزلٹ بھی آگیا ہے، وقار الحسن کا ڈی این اے خاتون کے ڈی این اے سے میچ نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ

موٹروے زیادتی کیس کے ملزم کی شناخت ہو گئی، معاون خصوصی نے تصدیق کر دی

Image
 ۔ 12 ستمبر2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے موٹروے زیادتی کیس میں ملزم کے ڈی این اے میچ ہونے کی تصدیق کر دی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کا ڈی این اے متاثرہ خاتون سے میچ کر گیا ہے۔شہباز گل نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، آئی پنجاب،سی سی پی او لاہور اور ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاللہ جلد گرفتاری بھی ہوگی۔عوام کو پتہ ہو کہ رات 4 بجے تک عثمان بزدار میٹنگ میں تھے آئی جی اورسی سی پی او کے ساتھ۔   وزیراعلیٰ نے پورے کیس کی خود مانیٹرنگ کی ہے۔  میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موٹروے زیادتی کیس میں ایک ملزم کی شناخت ہوگئی ہے،ملزم عابد ملہی فورٹ عباس کا رہائشی ہے، ملزم کی شناخت ڈی این اے میچ ہونے کی بنا پر ممکن ہوئی، خاتون کے لباس سے ڈی این اے میچ ہونے والے ملزم کا پہلے بھی کریمنل رکارڈ ہے جہاں ملزم کا ڈی این اے 2013ء کے ڈیٹا بیس سے میچ ہوتا، تاہم عابد ملہی کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا اس مقصد کیلئے سی ٹی ڈی کی طرف سے کارروائی کی جارہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ا

کھائی میں گئے تو خاتون کے منہ سے ’بھائی‘ کے الفاظ نکل رہے تھے

Image
۔ 10 ستمبر 2020ء) 15 پر کال کے بعد موقع پر پہنچنے والے ڈولفن اہکار نے موٹروے زیادتی کیس سے متعلق ہولناک انکشاف کر دئیے ۔ 15 پر کال کے بعد موقع پر پہچنے والے ڈولفن اہلکار نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 15 پر 2 بج کر 49 منٹ پر کال موصول ہوئی تھی۔موقع پر پہنچے تو گاڑی کا شیشہ ٹوٹا ہوا تھا اور اس میں کوئی نہیں تھا۔ ٹارچ لائٹ جلائی تو بچے کا جوتا نظر آیا۔کھائی میں اترے تو دوسرا جوتا نظر آیا۔اندھیرا بہت تھا کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔‘کوئی ہے   کی آواز دے کر 6 فائر کیے۔نیچے اترے تو خاتون کے منہ سے ’بھائی‘ کے الفاظ نکلے۔ڈولفن اہلکار نے مزید کہا کہ جب پاس گئے تو خاتون نے بچوں کو حصار میں لیا ہوا تھا۔خاتون کو دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہو گئے،وہ بہت زیادہ پریشان تھی اور حالت انتہائی خراب تھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات لاہور کے علاقے گجرپورہ میں خاتون سے دوران ڈکیتی مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ، جہاں ملزمان نقدی اور زیورات لوٹنے کے بعد خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہوگئے ، پولیس کی طرف سے معاملے پر تفتیش جاری ہے، سی آئی اے اور انوسٹی گیشن پولیس تاحال ملزمان