ظلم کی انتہا، زیادتی کا شکار 12 سالہ بچی نے بچے کو جنم دے دیا

 پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کے مقدمہ درج کروانے پر ملزم کو گرفتار کر لیا


۔25 ستمبر 2020ء) پنجاب کے ضلع منڈی بہالدین میں ریپ کا شکار 12 سالہ بچی نے بچے کو جنم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق منڈی بہاءالدین کے علاقہ ملکوال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ ملکوال پولیس کو بچی کے باپ نے درخواست دی تھی کہ ملزم رضوان نے اس کی 12 سالہ بیٹی کا ریپ کیا ہے اور یہ سلسلہ ایک سال سے جاری ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق بچی کے پیٹ میں درد اٹھا تو اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ حاملہ ہے۔جب بچی سے پوچھا گیا تو اس نے انکشاف کیا کہ ملزم رضوان کا لڑکی کے گھر آنا جانا 

رہتاتھا۔

اس دوران ملزم نے والدین کی غیر موجودگی میں بچی کے ساتھ زیادتی کی اور دھمکیاں دیں کہ اگر کسی کو بتایا تو آپ کے گھر والوں کو قتل کر دوں گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔دوسری جانب   خیبرپختونخواہ   پولیس   نے چار سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ  بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق.  مانسہرہ    میں دو روز قبل چار سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا، ملزم مذکورہ بچی کے ساتھ کھیتوں میں پکڑا گیا تھا جس پر اہل علاقہ نے اٴْسے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پولیس کے حوالے کیا۔

ملزم کے رشتے داروں نے پولیس سے جھگڑا کر کے اسے وہاں سے فرار کروایا جس کے بعد متاثرہ بچی کے اہل خانہ نے احتجاج کیا اور انتظامیہ کو گرفتاری کے لیے چوبیس گھنٹے کا وقت دیا تھا۔بعد ازاں متاثرہ بچی کے اہل خانہ کی مدعیت میں ایف آئی آر درج ہوئی جس میں عبدالستار نامی شخص کو نامزد کیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیش کی تو سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزم کی شناخت بھی ہوگئی تھی۔ اسپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی نے مانسہرہ میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کے پی سے رپورٹ طلب کی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا،اب مزید تماشہ نہیں بننے دیں گے، نوازشریف

ملک میں مکمل طور پر لاقانونیت ہے ریاست کا وجود کہیں نظر نہیں آتا. عدالت کے ریمارکس