Posts

Showing posts from July, 2020

پاکستان نے کورونا وئرس وبا میں زندگی اور روزگار کیلئے متوازن پالیسی اپنائی ہے عاصم باجوہ

Image
معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے  کہ پاکستان نے کورونا وبا میں زندگی اور روزگار کے لیے متوازن پالیسی اپنائی اپنے ایک بیان میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ کورونا میں سماجی صورتحال سے متعلق پاکستان کی موثر پالیسی کو پذیرائی مل رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وبا سے نمٹنے کیلئے ملکی پالیسی کی عالمی سطح پر حمایت اس کا واضح ثبوت ہے۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ قوم نے ثابت کیا کہ وہ مہلک وبا کو شکست دینے کے لئے پر عزم ہے۔

گھوٹکی، ڈاکوؤں کا بکتر بند گاڈئ پر راکٹ حملہ

Image
گھوٹکی میں کچے کے علاقے رونتی میں سرچ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کا بکتر بند پر راکٹ حملہ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 ایس ایچ اوز سمیت 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔ کچے کے علاقے رونتی میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران ڈاکووں نے پولیس کی بکتربند گاڑی پر راکٹ لانچر سے حملہکیا جس میں ایس ایچ او خانپور مہر اور ایس ایچ او جروار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکاروں کے علاوہ ایک مقامی شخص کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔