موٹروے زیادتی کیس کے ملزم کی شناخت ہو گئی، معاون خصوصی نے تصدیق کر دی


 ۔ 12 ستمبر2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے موٹروے زیادتی کیس میں ملزم کے ڈی این اے میچ ہونے کی تصدیق کر دی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کا ڈی این اے متاثرہ خاتون سے میچ کر گیا ہے۔شہباز گل نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، آئی پنجاب،سی سی پی او لاہور اور ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ انشاللہ جلد گرفتاری بھی ہوگی۔عوام کو پتہ ہو کہ رات 4 بجے تک عثمان بزدار میٹنگ میں تھے آئی جی اورسی سی پی او کے ساتھ۔   وزیراعلیٰ نے پورے کیس کی خود مانیٹرنگ کی ہے۔ 


میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موٹروے زیادتی کیس میں ایک ملزم کی شناخت ہوگئی ہے،ملزم عابد ملہی فورٹ عباس کا رہائشی ہے، ملزم کی شناخت ڈی این اے میچ ہونے کی بنا پر ممکن ہوئی، خاتون کے لباس سے ڈی این اے میچ ہونے والے ملزم کا پہلے بھی کریمنل رکارڈ ہے جہاں ملزم کا ڈی این اے 2013ء کے ڈیٹا بیس سے میچ ہوتا، تاہم عابد ملہی کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا اس مقصد کیلئے سی ٹی ڈی کی طرف سے کارروائی کی جارہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت، سیکریٹری، آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بھی شریک ہوئے جس میں موٹر وے زیادتی کیس کے حوالے سے حوالے سے اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اس دلخراش واقعے میں ملوث ملزم سزا سے نہیں بچ پائیں گے، متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا کیونکہ متاثرین کو فوری انصاف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، اسی مقصد کیلئے موٹر وے پولیس 
کی تعیناتی تک پنجاب پولیس خدمات  سرانجام دے

Comments

Popular posts from this blog

مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا،اب مزید تماشہ نہیں بننے دیں گے، نوازشریف

ملک میں مکمل طور پر لاقانونیت ہے ریاست کا وجود کہیں نظر نہیں آتا. عدالت کے ریمارکس