ملک میں کورونا کیسز پھر سے بڑھنے لگے، چند ہی روز میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں ہزاروں کا اضافہ ہوگیا

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے ,747 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کل تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار ہوگئی، ایکٹیو کیسز چند روز میں اضافے سے 8903 ہوگئے



۔ 30 ستمبر2020ء) ملک میں کورونا کیسز پھر سے بڑھنے لگے  چند ہی روز میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں ہزاروں کا اضافہ ہوگیا  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے 747 نئے کیسز رپورٹ ہوئے  کل تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار، ایکٹیو کیسز 8903 ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دئیے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 747 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے،پاکستان میں ایکٹیو کیسز 8903 ہو گئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 296881 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 312263 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6479 ہو گئی،سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 136795 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 99378 خیبرپختونخوا میں 37776 بلوچستان 15225 کورونا سے متاثرہ مریض ہیں۔ این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں 16581 آزاد کشمیر 2698 گلگت بلتستان میں 3778 کورونا مریضوں کی تعداد ہے۔ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 32031 ٹیسٹ کئے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 3514237 ٹیسٹ ہو چکے ہیں ،ملک بھرکے ہسپتالوں میں 93 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں ،ملک کے مختلف ہسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1912 ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلیے سہولیات ہیں،اس وقت 687 مریض مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا،اب مزید تماشہ نہیں بننے دیں گے، نوازشریف

ملک میں مکمل طور پر لاقانونیت ہے ریاست کا وجود کہیں نظر نہیں آتا. عدالت کے ریمارکس