جنوبی وزیرستان سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا

 فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ آئی ایس پی آر


۔ 28 ستمبر2020ء) جنوبی وزیرستان سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا، جس میں پاک فوج کے کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے علاقہ  گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن  شروع کردیا ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی میں نائٹ پٹرولنگ کی۔ اس دوران سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کوہاٹ کے 25سالہ کیپٹن نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔سکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے

Comments

Popular posts from this blog

مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا،اب مزید تماشہ نہیں بننے دیں گے، نوازشریف

ملک میں مکمل طور پر لاقانونیت ہے ریاست کا وجود کہیں نظر نہیں آتا. عدالت کے ریمارکس