عبوری ضمانت خارج، شہباز شریف کو گرفتار کر لیا گیا

 عبوری ضمانت خارج، شہباز شریف کو گرفتار کر لیا گیا لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی


۔ 28 ستمبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔تفصیلات کے مطابق آج لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ شہباز شریف نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم اور مسٹر جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔ مسلم لیگ (ن) لاہور کی تنظیم نے اراکین اسمبلی، رہنمائوں اور کارکنوں کو پارٹی صدر محمد شہباز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچنے کی ہدایت کر رکھی تھی ۔عدالت میں درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے دلائل سننے کے بعد شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے جس کے بعد نیب کی ٹیم نے شہباز شریف کو گرفتار کر لیا۔ی ہے)

شہباز شریف کو احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا۔شہباز شریف کو جسمانی ریمانڈ کے لیے کل احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔ گذشتہ سماعت کے دوران شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر کیس بنایا۔جون میں طلب کیا، مئی میں ہی رانٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔سرپم کورٹ کہہ چکی ہے کہ ریفرنس فائل ہونے پر نیب انا کی تسکین کے لیے گرفتاری کرتا ہے۔

میڈیا پر آتا ہے کہ دن گنے گئے،گرفتاری ہو گی۔عدالت ایسے بیانات کا نوٹس لے۔ شہباز شریف نے کہا کہ برطانیہ میں ہونے کے باوجود پاکستان آ کر عدالت میں سرنڈر کیا۔ وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کا مرحلہ آ گیا ہے۔اب گرفتاری بلا جواز ہے۔حکومت شہباز شریف کو جیل بھیج کر کھل کر کھیلنا چاہتی ہے۔خواجہ برادران، شاہد خاقان بھی اسی طرح کے الزامات کا سامنا کر چکے ہیں۔یہ تمام رہنما ضمانت بعد از گرفتاری پر رہا ہوئے۔یہ بات زبان زدِعام ہے کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن آنے والے ہیں ،ان کا اندر جانا ٹہر چکا ہے

Comments

Popular posts from this blog

مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا،اب مزید تماشہ نہیں بننے دیں گے، نوازشریف

ملک میں مکمل طور پر لاقانونیت ہے ریاست کا وجود کہیں نظر نہیں آتا. عدالت کے ریمارکس