Punjab police me job aa gai hen



*پنجاب_پولیس میں جو بھرتیاں آئی ہے اس کے حوالے سے کافی لوگ سوال کر رہے ہیں اس حوالے سے مکمل معلومات* بھرتیاں دومرحلوں میں ہونگی پہلے مرحلے میں 19 اضلاع میں بھرتیاں کی جائیں گی جس کیلئے فارم 12 سے 26 اکتوبر تک جمع کیے جائیں گے دوسرے مرحلے میں باقی 17 اضلاع میں بھرتی کی جائیں گی جس کی بھرتی کی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا. پولیس میں بھرتی کا طریقہ کچھ یوں ہے. 1-اپنی اپنی متعلقہ پولیس لائن سے فارم حاصل کر کے ان کو فل کر کے اس کیساتھ اپنی تعلیمی اسناد کی کاپی ,متعلقہ ضلع کا ڈومیسائل کی کاپی ,شناختی کارڈ کی کاپی اور تصاویر کیساتھ فارم لف کر کے واپس جمع کروانا ہے. """"Measurement""" 2-کوائف جمع کروانے کے بعد اگلا مرحلہ پیمائش کا ہوتا ہے جس میں آپ کا قد اور چھاتی کی پیمائش کی جاتی ہے جس کیلئے کم از کم قد 5 فٹ 7 انچ اور چھاتی 34.5*33 انچ ہونی چاہیں . """""Physical Test""""""" 3-جو امیدوار پچھلے مرحلے میں معیار پر پورا اترتے ہیں پھر ان کا فزیکل ٹیسٹ ہوتا ہے جس میں 1میل یعنی کے 1.6 کلومیٹر فاصلہ 7 منٹ کے اندر طے کرنا ہوتا ہے .. "زیادہ تر امیدوار اس مرحلے میں ناکام ہو جاتے ہیں لہذا بھرتی دینے سے پہلے دوڑ کی پریکٹس کرے اور سٹمینا بنائیں". """" Witten Test """" 4-اب جو امیدوار فزیکل پاس کر لیتے ہیں ان کا پھر ٹیسٹ لیا جاتا ہے وہ NTS,CTS,PTs کسی کے بھی ذریعے لیا جاسکتا ہے ان میں صرف پیپر پیٹرن کا فرق ہوتا ہے باقی امتحان میٹرک بیس ہی ہوتا ہے جس میں میٹرک 9/10 کی میتھ اور کر نٹ افئر کے کافی نمبر ہوتے ہیں . میں مشورہ دوں گا کے آپ Gotest.Pk اس ویب سائٹ سے تیاری کرے آپ کی تیاری بہت بہترین ہوگی! نوٹ : یہ ٹیسٹ معروضی طرز پر ہوتا ہے 100 معروضی سوالات ہوتے ہیں لیکن CTS میں 90 نمبر کی معروضی اور 10 نمبر کا مضمون ہوتا ہے . """" Interview""""" 5- ریٹن ٹیسٹ کے رزلٹ کی بنیاد پر آپ کا میرٹ بنتا ہے اور پھر میرٹ لسٹ لگا دی جاتی ہے اور انٹرویو کیلئے بلایا جاتا ہے .انٹرویو میں بھی زیادہ تر کرنٹ افئر اور پاکستان افئر کے متعلق سوال کیے جاتے ہیں. " Medical Examination" 6- منتخب امیدواروں کا میڑیکل ٹیسٹ لیا جاتا ہے .میڈیکل ٹیسٹ میں آپ کی آئی سائٹ , بلڈ ٹیسٹ , ناک, کاناور باقی حصوں کا معائنہ کیا جاتا ہے .یہ میڈیکل ٹیسٹ آرمی کے میڈیکل ٹیسٹ کی نسبت آسان ہوتا ہے .اور کسی بھی سرکاری جاب کیلئے میڈیکل ٹیسٹ ہمیشہ سرکاری ہسپتال سے کروایا جاتا ہے. """"" Selection / joining""" 6- ان سب مرحلوں کے بعد آپ سلکٹ ہو جاتے ہیں اور آپ کو جوائنینگ لیٹر دیا جاتا ہے آپ کو بلٹ نمبر دیا جاتا ہے اور وردی اور باقی سامان اور آپ ایک باقاعدہ فورس کے ممبر بن جاتے ہیں . اس کے بعد آپ کو ٹرینینگ کروائی جاتی ہے . اور تمام بھائیوں سے میری درخواست ہے کہ کسی ایسے شخص کی باتوں میں نہ آئیں جو آپ سے کہے کے اتنے پیسے دو تو میں بھرتی کروا دیتا ہو ہرگز ایسی باتوں نہ آئیں اور نہ ہی کسی قسم کی سفارش کے چکر میں پڑے کیونکہ سفارش آپ کو پروٹوکول تو دلوا سکتی ہے لیکن بھرتی نہیں محنت کریں اور اپنے دم پر کامیاب ہو تا کہ کل کسی کا احسان نہ ہو آپ پر.اور دوسری بات ہے محمکہ میں اس عزم سے بھرتی ہو کہ کرپشن اور بد عنوانی سے بچنا ہے اب تو تنخواہیں بھی اچھی ہیں اب نئی بھرتی ہو نے والے کانسٹیبل کی سیلری تقریباً 31,000ہوگی لہذا حق حلال پر گزارہ کریں . اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو !

Comments

Popular posts from this blog

مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا،اب مزید تماشہ نہیں بننے دیں گے، نوازشریف

ملک میں مکمل طور پر لاقانونیت ہے ریاست کا وجود کہیں نظر نہیں آتا. عدالت کے ریمارکس