دو دریا کے قریب ملنے والی لاش لیفٹیننٹ ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی کی نکلی

 پولیس کے مطابق مظفر حسین عثمانی کی موت گاڑی چلاتے ہوئے ہارٹ اٹیک سے ہوئی،1999 میں پرویز مشرف کا ساتھ دینے والے مظفر حسین عثمانی کو 2001 میں ڈپٹی چیف آف آرمی سٹاف بنایا گیا تھا


۔یکم اکتوبر 2020ء) دو دریا کے قریب ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی۔شناخت لیفٹیننٹ ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی کے نام سے ہوئی۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے ساحلی علاقے میں دو دریا سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی ہے۔لاش کی شناخت لیفٹیننٹ ریٹائرڈ مظفر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔لاش گذشتہ روز دو دریا کے قریب ایک گاڑیی سے ملی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی چلاتے ہوئے ہارٹ اٹیک ہوا جس سے موت واقعے ہوئی ۔گاڑی کو تحویل میں لاش کو پی این ایس شفا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی سابق صدر جنرل  ر  پرویز مشرف کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔انہوں نے 12 اکتوبر 1999 کو مشرف کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی کو 2001 میں ڈپٹی چیف آف آرمی سٹاف بنایا گیا تھا۔کہا جاتا ہے کہ مظفر حسین عثمانی ہی وہ شخص تھے جنہوں نے پرویز مشرف کا طیارہ اتروایا تھا۔لیفٹیننٹ ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی کی عمر    72 سال تھی۔

Comments

Popular posts from this blog

مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا،اب مزید تماشہ نہیں بننے دیں گے، نوازشریف

ملک میں مکمل طور پر لاقانونیت ہے ریاست کا وجود کہیں نظر نہیں آتا. عدالت کے ریمارکس