Posts

سانحہ موٹروے کے بعد ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ،6 افراد کی بس کے انتظار میں کھڑی خاتون سے زیادتی

Image
 بس خراب ہونے پر خاتون نے کار میں لفٹ لی، ملزمان نے نشہ آور جوس پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا،برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔یکم اکتوبر 2020 ) سانحہ موٹروے کے بعد ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔سفاک ملزمان نے سڑک پر کھڑی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اکیلی خاتون کے ساتھ زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔لاہور کے علاقے جڑانوالہ روڈ پر تھانہ مانگٹا نوالا کے قریب لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی گئی۔ مذکورہ مقام پر بس خراب ہونے پر سڑک پر کھڑی خاتون سے 6 کار سوار افراد نے اجتماعی زیادتی کی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کار سوار افراد نے خاتون کو لفٹ دینے کے بہانے اپنے ساتھ بٹھا لیا۔ملزمان نے خاتون زبردستی نشہ پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد برہنہ حالت میں چھوڑ دیا،پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ہے تاہم کوئی گرفتاری بھی عمل میں نہ لائی جا سکی،یہ واقعہ 24 ستمبر کو پیش آیا تھا جب کہ پولیس نے مقدمہ پانچ دن بعد درج ک

دو دریا کے قریب ملنے والی لاش لیفٹیننٹ ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی کی نکلی

Image
 پولیس کے مطابق مظفر حسین عثمانی کی موت گاڑی چلاتے ہوئے ہارٹ اٹیک سے ہوئی،1999 میں پرویز مشرف کا ساتھ دینے والے مظفر حسین عثمانی کو 2001 میں ڈپٹی چیف آف آرمی سٹاف بنایا گیا تھا ۔یکم اکتوبر 2020ء) دو دریا کے قریب ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی۔شناخت لیفٹیننٹ ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی کے نام سے ہوئی۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے ساحلی علاقے میں دو دریا سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی ہے۔لاش کی شناخت لیفٹیننٹ ریٹائرڈ مظفر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔لاش گذشتہ روز دو دریا کے قریب ایک گاڑیی سے ملی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی چلاتے ہوئے ہارٹ اٹیک ہوا جس سے موت واقعے ہوئی ۔گاڑی کو تحویل میں لاش کو پی این ایس شفا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی سابق صدر جنرل  ر  پرویز مشرف کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔انہوں نے 12 اکتوبر 1999 کو مشرف کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی کو 2001 میں ڈپٹی چیف آف آرمی سٹاف بنایا گیا تھا۔کہا جاتا ہے کہ مظفر حسین عثمانی ہی وہ شخص تھے جنہوں نے پرویز مشرف کا طیارہ اتروایا تھا۔لیفٹ

ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

Image
 ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اوکاڑہ میں خاتون کو ڈکیتی کے دوران اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ۔30 ستمبر 2020ء) ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والا ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا  پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت اکرم عرف اووڈ کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او اوکاڑہ کا کہنا ہے کہ ڈکییتی کی واردات میں شامل 7 میں سے 4 ڈاکوؤں نے نورین فاطمہ نامی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔جس کے بعد واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے شوہر خالد کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب نے نوٹس بھی لیا تھا۔ واقعے میں ملوث 6 ڈاکوؤں کی گرفتاری ابھی مطلوب ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب موٹروے زیادتی کیس کا ملزم تاحال فرار  دوسری جانب موٹروے زیادتی کیس کا ملز

تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران مارشل لاء نافذ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی

Image
 اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ ظہیرالاسلام نے پیغام بھیجا کہ استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں: سابق وزیراعظم نواز شریف ۔ 30 ستمبر2020ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران مارشل لاء نافذ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی، اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ ظہیرالاسلام نے پیغام بھیجا کہ استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی جانب سے بدھ کے روز اپنی جماعت کے اہم اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ نواز شریف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ,2014  کے دھرنوں کے دوران انہیں دھمکی دی گئی تھی کہ مارشل لاء نافذ کر دیا جائے گا۔ نواز شریف کا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران آئی ایس آئی کے سربراہ نے پیغام بھیجا تھا کہ آپ استعفیٰ دے دیں ورنہ مارشل لاء لگ جائے گا۔ ظہیرالاسلام نے کہا کہ استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں۔ مجھے آدھی رات کو ظہیرالاسلام کا یہ پیغام ملا اور ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ اگر آپ استعفیٰ نہیں دیں گے تو نتائج بھگتنا پڑیں گے   مارشل لاء بھی لگ جائے گا۔ نواز

ملک میں کورونا کیسز پھر سے بڑھنے لگے، چند ہی روز میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں ہزاروں کا اضافہ ہوگیا

Image
 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے ,747 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کل تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار ہوگئی، ایکٹیو کیسز چند روز میں اضافے سے 8903 ہوگئے ۔ 30 ستمبر2020ء) ملک میں کورونا کیسز پھر سے بڑھنے لگے  چند ہی روز میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں ہزاروں کا اضافہ ہوگیا  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے 747 نئے کیسز رپورٹ ہوئے  کل تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار، ایکٹیو کیسز 8903 ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دئیے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 747 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے،پاکستان میں ایکٹیو کیسز 8903 ہو گئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 296881 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 312263 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6479 ہو گئی،سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 136795

جنوبی وزیرستان سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا

Image
 فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ آئی ایس پی آر ۔ 28 ستمبر2020ء) جنوبی وزیرستان سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا، جس میں پاک فوج کے کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے علاقہ  گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن  شروع کردیا ہے۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی میں نائٹ پٹرولنگ کی۔ اس دوران سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کوہاٹ کے 25سالہ کیپٹن نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔سکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے

اگراستعفے دیے تو عمران خان کو ضمنی الیکشن کروانے کی مہلت نہیں ملے گی، مریم نواز

Image
 شہبازشریف یا مریم نواز کو گرفتار کریں، تحریک نہیں رکے گی، عمران خان کو خوف ہے کہ شہبازشریف ان کے متبادل ہیں ، ن لیگ گلگت بلتستان میں خالی میدان نہیں چھوڑے گی۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس ۔28 ستمبر2020ء) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ استعفے دیے تو عمران خان کو ضمنی الیکشن کروانے کی مہلت نہیں ملے گی،شہبازشریف یا مریم نواز کو گرفتار کریں، تحریک نہیں رکے گی،عمران خان کو خوف ہے کہ شہبازشریف ان کے متبادل ہیں ، ن لیگ گلگت بلتستان میں خالی میدان نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حضرت نے فرمایا تھا کہ کفر کی حکومت تو چل سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی، بڑا افسوسناک دن ہے، جس طرح سقوط کشمیر ہوا ہے، پہلی بار ہر گناہ کرنے کے باوجود اس حکومت نے لیڈر اپوزیشن کو دوبارہ گرفتار کیا۔ شہبازشریف کو کسی قسم کے احتساب یا الزام پر گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ ریفرنس کے درمیان گرفتار کرنا  جیسے مجھے گرفتار کیاگیا  میرے خلاف بھی ڈیڑھ سال سے ریفرنس نہیں تھا۔ مجھے نیب میں لے جاکر کہانیاں سنائی جاتی تھیں۔ ہم گھر میں کیا کھاتے ہیں؟ انہوں نے جو فیصلے لکھے ت