سانحہ موٹروے کے بعد ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ،6 افراد کی بس کے انتظار میں کھڑی خاتون سے زیادتی

 بس خراب ہونے پر خاتون نے کار میں لفٹ لی، ملزمان نے نشہ آور جوس پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا،برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے


۔یکم اکتوبر 2020 ) سانحہ موٹروے کے بعد ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔سفاک ملزمان نے سڑک پر کھڑی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اکیلی خاتون کے ساتھ زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔لاہور کے علاقے جڑانوالہ روڈ پر تھانہ مانگٹا نوالا کے قریب لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی گئی۔

مذکورہ مقام پر بس خراب ہونے پر سڑک پر کھڑی خاتون سے 6 کار سوار افراد نے اجتماعی زیادتی کی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کار سوار افراد نے خاتون کو لفٹ دینے کے بہانے اپنے ساتھ بٹھا لیا۔ملزمان نے خاتون زبردستی نشہ پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔


ملزمان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد برہنہ حالت میں چھوڑ دیا،پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ہے تاہم کوئی گرفتاری بھی عمل میں نہ لائی جا سکی،یہ واقعہ 24 ستمبر کو پیش آیا تھا جب کہ پولیس نے مقدمہ پانچ دن بعد درج کیا۔

اس واقعے نے لوگوں کے رونگٹے کھڑے کر دئیے ہیں جب کہ خواتین میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔دوسری جانب تھرپارکر کے علاقے میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی 17 سالہ لڑکی نے ملزمان کی جانب سے کیس واپس لینے کے دباؤ میں آکر خودکشی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سال قبل تھرپارکر میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی نوجوان لڑکی نے کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ہے۔ لڑکی مٹھی کے ایک گاؤں جیلانجو تار کی رہائشی تھی۔ پولیس نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کے مرکزی ملزم آدم دل کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی آدم دل کے گھر کے قریب مردہ پائی گئی ہے اور لڑکی کے قدموں کے نشانات بھی اس کے گھر کے پاس دیکھے گئے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا،اب مزید تماشہ نہیں بننے دیں گے، نوازشریف

ملک میں مکمل طور پر لاقانونیت ہے ریاست کا وجود کہیں نظر نہیں آتا. عدالت کے ریمارکس