تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران مارشل لاء نافذ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی

 اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ ظہیرالاسلام نے پیغام بھیجا کہ استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں: سابق وزیراعظم نواز شریف



۔ 30 ستمبر2020ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران مارشل لاء نافذ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی، اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ ظہیرالاسلام نے پیغام بھیجا کہ استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی جانب سے بدھ کے روز اپنی جماعت کے اہم اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

نواز شریف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ,2014  کے دھرنوں کے دوران انہیں دھمکی دی گئی تھی کہ مارشل لاء نافذ کر دیا جائے گا۔ نواز شریف کا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران آئی ایس آئی کے سربراہ نے پیغام بھیجا تھا کہ آپ استعفیٰ دے دیں ورنہ مارشل لاء لگ جائے گا۔

ظہیرالاسلام نے کہا کہ استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں۔ مجھے آدھی رات کو ظہیرالاسلام کا یہ پیغام ملا اور ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ اگر آپ استعفیٰ نہیں دیں گے تو نتائج بھگتنا پڑیں گے   مارشل لاء بھی لگ جائے گا۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ یہ پیغام موصول ہونے کے بعد میں نے کہا کہ جو ہونا ہے ہوجائے، آپ نے جو کرنا ہے کرلیں، میں اس طرح استعفیٰ نہیں دوں گا۔ نواز شریف کا مزید کہنا ہے کہ کہا جاتا ہے کہ سیاست میں مداخلت نہیں کی جائے گی، لیکن جے یو آئی ف کے رہنما عبدالغفور حیدری کی جانب سے آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے جو دعوے کیے گئے ہیں   ان کی تاحال کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

Comments

Popular posts from this blog

مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا،اب مزید تماشہ نہیں بننے دیں گے، نوازشریف

ملک میں مکمل طور پر لاقانونیت ہے ریاست کا وجود کہیں نظر نہیں آتا. عدالت کے ریمارکس