Posts

Showing posts from October, 2020

سانحہ موٹروے کے بعد ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ،6 افراد کی بس کے انتظار میں کھڑی خاتون سے زیادتی

Image
 بس خراب ہونے پر خاتون نے کار میں لفٹ لی، ملزمان نے نشہ آور جوس پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا،برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔یکم اکتوبر 2020 ) سانحہ موٹروے کے بعد ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔سفاک ملزمان نے سڑک پر کھڑی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اکیلی خاتون کے ساتھ زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔لاہور کے علاقے جڑانوالہ روڈ پر تھانہ مانگٹا نوالا کے قریب لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی گئی۔ مذکورہ مقام پر بس خراب ہونے پر سڑک پر کھڑی خاتون سے 6 کار سوار افراد نے اجتماعی زیادتی کی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کار سوار افراد نے خاتون کو لفٹ دینے کے بہانے اپنے ساتھ بٹھا لیا۔ملزمان نے خاتون زبردستی نشہ پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد برہنہ حالت میں چھوڑ دیا،پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ہے تاہم کوئی گرفتاری بھی عمل میں نہ لائی جا سکی،یہ واقعہ 24 ستمبر کو پیش آیا تھا جب کہ پولیس نے مقدمہ پانچ دن بعد درج ک

دو دریا کے قریب ملنے والی لاش لیفٹیننٹ ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی کی نکلی

Image
 پولیس کے مطابق مظفر حسین عثمانی کی موت گاڑی چلاتے ہوئے ہارٹ اٹیک سے ہوئی،1999 میں پرویز مشرف کا ساتھ دینے والے مظفر حسین عثمانی کو 2001 میں ڈپٹی چیف آف آرمی سٹاف بنایا گیا تھا ۔یکم اکتوبر 2020ء) دو دریا کے قریب ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی۔شناخت لیفٹیننٹ ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی کے نام سے ہوئی۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے ساحلی علاقے میں دو دریا سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی ہے۔لاش کی شناخت لیفٹیننٹ ریٹائرڈ مظفر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔لاش گذشتہ روز دو دریا کے قریب ایک گاڑیی سے ملی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی چلاتے ہوئے ہارٹ اٹیک ہوا جس سے موت واقعے ہوئی ۔گاڑی کو تحویل میں لاش کو پی این ایس شفا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی سابق صدر جنرل  ر  پرویز مشرف کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔انہوں نے 12 اکتوبر 1999 کو مشرف کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی کو 2001 میں ڈپٹی چیف آف آرمی سٹاف بنایا گیا تھا۔کہا جاتا ہے کہ مظفر حسین عثمانی ہی وہ شخص تھے جنہوں نے پرویز مشرف کا طیارہ اتروایا تھا۔لیفٹ