ایک کےبعدایک واقہ بہاولپور میں شادی پر آئی لڑکی سے اجتماعی زیادتی

  ملزمان نے شادی کی تقریب میں آئی لڑکی کو تین لوگوں  زیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس کو بتانے کی صورت میں جان 

سے مارنے کی دھمکی دی



۔ 14 ستمبر2020ء) بہاولپور میں شادی کی تقریب سے گھر جانے والی لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور 7 بی سی میں لڑکی سے 3 ملزمان نے اجتماعی زیادتی کی، متاثرہ لڑکی شادی کی تقریب سے گھر جارہی تھی۔ ذرائع کے مطابق تینوں ملزمان لڑکی کو اغوا کرکے لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکی کا پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہنا تھا کہ ملزمان نے دھمکی دی تھی کہ اگر پولیس کو بتایا تو جان سے مار دیں گے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی  متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا  پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تفتیش میں مزید پیش رفت ہوگی۔ے)

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تفتیش میں مزید پیش رفت ہو گی۔

دوسری جانب فیصل آباد میں ایک اور حوا کی بیٹی کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی ،اگرچہ اس وقت پورا ملک موٹروے زیادتی کیس پر سراپا احتجاج ہے اور مجرمان کے لیے سخت سزاؤں کا مطالبہ کر رہا ہے پھر بھی ملک میں ایسے واقعات میں کمی نہیں آ رہی۔ فیصل آباد میں ایک ایسی لڑکی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے جو والدہ کی دوائی لینے جا رہی تھی۔دو افراد نے موقع پاتے ہی معصوم لڑکی کی عزت تار تار کر دی۔

پولیس کے مطابق جڑانوالہ کے علاقے میں دو ملزمان زبیر اور اصغر نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ شوگر کی مریضہ ہے۔ انہیں فون کر کے ملزمان نے کہا کہ انہوں نے بیرون ملک سے شوگر کے مرض کے علاج کی دوائی منگوائی ہے۔ والدہ کے علاج کے لیے وہ بھی دوائی لے جائے۔جب متاثرہ لڑکی دوائی لینے گئی تو دونوں ملزمان نے زیادتی کی۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پرتھانہ سٹی جڑنوالہ میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اسی طرح حافظ آباد میں سکھیکی کے قریب طویلے والی روڈ پر خاتون سے 6ملزمان کی مبینہ اجتماعی زیادتی کی۔پولیس نے مقدمہ  درج کرلیا۔


Comments

Popular posts from this blog

مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا،اب مزید تماشہ نہیں بننے دیں گے، نوازشریف

ملک میں مکمل طور پر لاقانونیت ہے ریاست کا وجود کہیں نظر نہیں آتا. عدالت کے ریمارکس