برٹش ایئر ویز کا لاہور کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان

 14اکتوبر سے لندن سے لاہور کیلئے برطانوی کمپنی کے 

جہاز ہفتے میں 4 روز اڑان بھریں گے


۔ 15 ستمبر2020ء) برٹش ایئر ویز نے اعلان کیا ہے کہ لندن سے لاہور کیلئے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی   یہ پروازیں ہفتے میں 4 روز اڑان بھریں گی ، برٹش ایئر ویز کی طرف سے لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی سے بھی اجازت طلب کرلی گئی   برٹش ایئر ویز اسلام آباد کے بعد لاہور کے لیے بھی اپنا فضائی آپریشن شروع کررہی ہے ۔

برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ لندن سے لاہور کیلئے بوئنگ 787-8 طیارے استعمال کیے جائیں گے ، پروازوں کے آغاز سے دونوں ملکوں کے عوام کے باہمی رابطوں ، بزنس اور سیاحت کو فروغ ملے گا اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں گہرائی پائی جاتی ہے۔

(جاری رکھے)

اس حوالے سے موصول ہونے والی  کے مطابق برٹش ایئر ویز کی ماہرین پر مشتمل ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے جہاں انہوں نے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا ، دورے کے دوران لاہور ایئرپورٹ منیجر نے برطانوی وفد کو بریفنگ دی ۔

سی اے اے کے ڈائریکٹر سیکیورٹی کی طرف سے برٹش ایئرویز کی ٹیم کو ایئرپورٹ پر انتظامات سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ۔ اس کے ساتھ ساتھ برٹش ایئرویز کی ٹیم نے ہوائی اڈے اور ایئرپورٹ سے ہوٹل جانے و الے راستوں کا بھی جائزہ لیا  ۔ اے ایس ایف کی جانب سے برٹش ایئرویز کی ٹیم کو ایئر پورٹ پر نصب سیکیورٹی سسٹم سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ۔ جس کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ برطانوی کمپنی برٹش ایئر ویز پاکستان میں اسلام آباد کے بعد لاہور کے لیے بھی اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے جا رہی ہے ۔

 خیال رہے کہ رواں سال 20200 میں جنوری میں برٹش ہائی کمشنر نے سیکرٹری ایوی ایشن کو خط میں کہا تھا کہ اس سال جون سے برٹش ایئر ویز اسلام آباد سے اپنا فضائی آپریشن شروع کرے گی ۔ بعدازاں 2 جون کو برطانوی ایئر لائن برٹش ایئر ویز کی پرواز نے 11 سال بعد پاکستان کے لیے اڑان بھری ، جب لندن سے طیارہ رات سوا نو بجے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا تھا ۔ جبکہ آج برٹش ایئر ویز نے اعلان کیا ہے کہ لندن سے لاہور کیلئے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی ۔

Comments

Popular posts from this blog

مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا،اب مزید تماشہ نہیں بننے دیں گے، نوازشریف

ملک میں مکمل طور پر لاقانونیت ہے ریاست کا وجود کہیں نظر نہیں آتا. عدالت کے ریمارکس